Friday , September 22 2017
Home / دنیا / شمالی جاپان میں 5.6 شدت کا زلزلہ

شمالی جاپان میں 5.6 شدت کا زلزلہ

ٹوکیو۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) 5.6 شدت کا زیرسمندر زلزلہ آج جاپان کے شمالی ساحل سے فوکوشیما کے علاقہ میں ٹکرا گیا۔ فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ کا جھٹکہ 4 بجے شام محسوس کیا گیا جس کا مبدا 28 کیلو میٹر گہرائی میں زیرسمندر تھا۔ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات نے اس زلزلہ سے سونامی کا خطرہ نہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ مارچ 2011ء میں جاپان کے شمال مشرقی ساحل سے سونامی ٹکرائی تھی جس کی وجہ سے 18 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے تھے۔ سمندر کی موجیں بہت زیادہ بلند تھیں اور فوکوشیما کے نیوکلیئر پلانٹ تک پہنچ گئی تھیں جس کی وجہ سے اس کے 3 نیوکلیئر ری ایکٹر تباہ ہوگئے۔ جاریہ سال اپریل میں دو زبردست زلزلے جنوبی جاپان میں محسوس کئے گئے جن کے بعد 1700 مابعد زلزلہ جھٹکے آئے۔

TOPPOPULARRECENT