Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / شمالی سینائی میں خودکش حملہ 10مصری فوجی ہلاک

شمالی سینائی میں خودکش حملہ 10مصری فوجی ہلاک

قاہرہ، 7جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آج شمالی سینائی میں ایک فوجی چوکی پر ہوئے خودکش بم حملہ میں ایک کرنل سمیت دس مصری فوجی جاں بحق ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دو گاڑیاں رفاہ اور شیخ زویدکے درمیان واقع ایک چوکی سے گذرتے وقت دھماکہ سے اڑادی گئیں ۔ کسی تنظیم نے اس حملہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔مصر کو شمالی سینائی میں داعش کی بغاوت کٖا سامنا ہے جہاں2013 سے سیکڑوں فوجی اور پولیس کے جوان مارے جاچکے ہیں جب فوج نے عوامی مظاہروں کے بعد اسلام پسند صدر محمد مرسی کو معزول کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT