Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / شمالی شام میں باغیوں کی کردوں سے جھڑپیں، 15 ہلاک

شمالی شام میں باغیوں کی کردوں سے جھڑپیں، 15 ہلاک

بیروت 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حمایت یافتہ اتحاد فوج سے جس میں کرد افواج کا غلبہ ہے، ملک کے شمالی علاقے میں مارو اور بھاگو جھڑپوں میں 12 سے زیادہ شامی باغی ہلاک ہوگئے۔ آج دوسرے دن بھی شام کی سرکاری افواج سے عین داخنا میں باغیوں کی جھڑپیں دوسرے دن بھی جاری رہیں۔ پیر سے آج تک شام کے باغی گروپس کے 15 جنگجو اور سرکاری فوج کے 4 جنگجو زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ عین داخنا دیہات صوبہ حلب میں واقع ہے۔ سرکاری فوج اور ترک حمایت یافتہ باغیوں کے درمیان اِس زرخیز علاقے کیلئے جھڑپیں مسلسل جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT