Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / شمالی شام میں جھڑپیں، 60 سے زائد عام شہری ہلاک

شمالی شام میں جھڑپیں، 60 سے زائد عام شہری ہلاک

لندن ۔ 9جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی شام میں فضائی حملوں اور شلباری کے نتیجے میں 60 سے زائد عام شہری ہلاک ہوئے۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے جمعہ کے روز بتایا گیا ہے کہ شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب میں عیدالفطر کے موقع پر فائربندی سے قبل شدید فضائی حملے اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔ حلب میں چہارشنبہ کے روز فائربندی کے اعلان کے باوجود شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ آبزرویٹری کے مطابق باغیوں کی جانب سے شیلنگ کے نتیجے میں حکومتی عمل داری والے علاقے میں 34 عام شہری بشمول خواتین اور بچے ہلاک ہوئے۔ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اس دوران دیگر دو سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ حکومتی حملوں کے نتیجے میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں بھی متعدد عام شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT