Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / شمالی شام میں داعش نے سینکڑوں عام شہریوں کو رہا کردیا

شمالی شام میں داعش نے سینکڑوں عام شہریوں کو رہا کردیا

بیروت 13 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی ایس گروپ نے شمالی شام سے فرار اختیار کرتے ہوئے سینکڑوں عام شہریوں کو رہا کردیا ہے جنہیں وہ اپنی پناہ کے طور پر استعمال کر رہے تھے ۔ امریکی تائید والی افواج اور حقوق انسانی گروپ نے یہ بات بتائی ۔ شامی جمہوری افواج کے ذرائع نے کہا کہ کچھ شہری فرار ہوہوگئے کچھ دوسروں کو رہا کردیا گیا ۔ حقوق انسانی گروپ نے بتایا کہ سینکڑوں عام شہریوں کو آئی ایس یرغمال بنالیا گیا تھا تاہم اب انہیں رہا کردیا گیا ہے ۔

چین میں کئی گاڑیوں میں بیک وقت تصادم ‘ 11 افراد ہلاک ‘ 21 زخمی
بیجنگ 13 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے مشرقی صوبہ شنڈونگ میں کئی گاڑیوں میں بیک وقت تصادم میں فوت افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے ۔ یہ تصادم دو بسوں ‘ ایک کار اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان ہوا تھا ۔ حکام نے بتایا کہ اس حادثہ میں 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT