Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / شمالی شام میں پناہ گزینوں کیلئے نیا شہر آباد کرنے کی تجویز

شمالی شام میں پناہ گزینوں کیلئے نیا شہر آباد کرنے کی تجویز

استنبول ۔ 5 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے شمالی شام میں ایک نیا شہر آباد کرنے کی تجویز پیش کی جہاں ملک کی خانہ جنگی سے متاثرہ لاکھوں افراد کو آباد کیا جاسکے ۔ اردغان نے کہا کہ یہ نیا شہر ترکی سرحد کے قریب آباد ہوگا اور وہ اس تجویز کے بارے میں صدر امریکہ براک اوباما سے تبادلۂ خیال کریں گے ۔ خبررساں ایجنسی اناطولیہ نے اردغان کے حوالے سے بتایا کہ یہ شہر 4500 مربع کلومیٹر کے علاقہ پر محیط ہوگا اور بین الاقوامی برادری کے تعاون سے یہاں انفراسٹرکچر قائم کیا جائے گا ۔ شام کے تمام پناہ گزینوں کو اس شہر میں آباد کیا جاسکتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس قدر بڑے علاقہ پر محیط شہر کا امریکہ کے کسی بھی بڑے شہری علاقہ سے تقابل کیا جاسکتا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ ہم نے اُوباما سے اس بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا اور باہمی ربط جاری رہا لیکن اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT