Monday , September 25 2017
Home / دنیا / شمالی عراق میں استصواب عامہ قومی سلامتی کا معاملہ : ترکی

شمالی عراق میں استصواب عامہ قومی سلامتی کا معاملہ : ترکی

انقرہ 17ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے وزیراعظم بنالی یلدرم نے آزادی کے لئے شمالی عراق کے کردستان علاقہ میں مجوزہ استصواب عامہ کو قومی سلامتی سے وابستہ معاملہ قرار دیتے ہوئے اس کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جانے کی بات کہی ہے ۔عراق کے کرد لیڈر مسعود برزانی نے کہاکہ استصواب عامہ کو اب مزید نہیں ٹالا جائے گا۔امریکہ سمیت کئی دیگر مغربی ممالک نے اس استصواب عامہ کی وجہ سے بغداد اور اربیل کے مابین تناو بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔ مغربی ممالک کے مطابق کردستان نے استصواب عامہ سے عراق اور شام کے کئی حصوں میں دولت اسلامیہ کے خلاف جاری لڑائی کمزور ہوگی۔اسی درمیان ترکی کے صدر طیب اردغان نے ایک انٹرویو میں کہاکہ استصواب عامہ کو نہیں ٹالنے کا فیصلہ برزانی کی طرف سے کیا گیا غلط فیصلہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT