Friday , August 18 2017
Home / دنیا / شمالی عراق میں کردوں کے ٹھکانوں پر ترک لڑاکا طیاروں کے حملے

شمالی عراق میں کردوں کے ٹھکانوں پر ترک لڑاکا طیاروں کے حملے

انقرہ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترک فوج نے بتایا ہے کہ اْس کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں کم از کم بیس عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ انقرہ حکومت کا خیال ہے کہ عراقی اور ترک سرحد کے قریب پہاڑی علاقوں میں کرد جنگجوؤں نے اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔ ترک فضائیہ حالیہ مہینوں میں کرد عسکریت پسندوں کو تواتر سے ہدف بنا رہی ہے۔ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی ترکی میں کرد علاقوں کے لیے زیادہ خود مختاری کی عسکری مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

TOPPOPULARRECENT