Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / شمالی غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائی حملہ ایک فلسطینی ہلاک

شمالی غزہ پٹی میں اسرائیلی فضائی حملہ ایک فلسطینی ہلاک

غزہ پٹی۔ 13 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) غزہ پٹی کے شمال میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں چہارشنبہ کے روز ایک فلسطینی ہلاک اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس فضائی حملے کا مقصد شمالی غزہ پٹی میں فلسطینی دہشت گردوں کے اُس سیل کو نشانہ بنانا تھا جس کے عسکریت پسندوں نے سرحدی علاقے میں اسرائیلی فورسز کے خلاف دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔ اسرائیل نے ہلاک ہونے والے کو عسکریت پسند قرار دیا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ایک فلسطینی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT