Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / شمالی فلپائن میں سمندری طوفان ’کوپو‘ کا ٹکراؤ

شمالی فلپائن میں سمندری طوفان ’کوپو‘ کا ٹکراؤ

MANILA, OCT 18 - A food vendor carries a sack containing food item as he evacuated due toTyphoon Koppu in Manila, October 18, 2015. Powerful Typhoon Koppu ploughed into the northeastern Philippines before dawn on Sunday destroying homes and displacing 10,000 people and whipping up coastal surges four meters (12 feet) high, disaster agency officials said. There were no reports of casualties after the category four typhoon, with central destructive winds of 175 kph (109 mph), made landfall around 1 a.m. (1700 GMT) near the town of Casiguran in Aurora province. REUTERS/UNI PHOTO-7R

210کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور موسلادھار بارش ‘ زمین کھسکنے کے واقعات
منیلا۔18اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) طاقتور سمندری طوفان کوپو شمالی فلپائن سے آج علی الصبح ٹکرا گیا ۔ ملک کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ طاقتور طوفان نے ساحلی علاقہ کو تہس نہس کردیا ۔ موسم کی پیش قیاسی کرنے والوں نے انتباہ دیا ہے کہ اس طوفان کے ساتھ چلنے والی طاقتور ہواؤں کی طاقت آئندہ تین دن تک برقرار رہے گی ۔ تقریباً 6500 افراد کا ان کے مکانوں سے محفوظ مقامات کر تخلیہ کروا دیا گیا ہے ۔ طوفان کے ٹکرانے سے پہلے ہی یہ کارروائی مکمل کرلی گئی تھی ۔ طوفان ’’کوپو‘‘ کی آنکھ دور افتادہ ساحلی قصبہ کاسی بوران سے ٹکرایا جو منیلا کے شمال مشرق میں 215 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے ۔ ہندوستانی معیاروقت کے مطابق یہ اتوار کی شب دیڑھ بجے کا واقعہ ہے ۔ سمندری طوفان کے ساتھ آندھی کی رفتار 210کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ۔ سرکاری محکمہ موسمیات کے بموجب یہ طوفان بہت سست رفتار ہے اور امید ہے کہ یہ فلپائن سے جلد ہی گذر جائے گا ۔ حکومت کے قومی آفات سماوی خطرہ میں کمی کی کونسل کے صدرنشین الگزینڈر پاما کے بموجب مقامی ریڈیو اسٹیشنوں پر ان کا بیان نشر کیا گیا ہے ۔ جس میں انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا ہے ۔

ازابیلا کے قریب کاسی قرآن اور صوبہ آرورہ میں برقی ستون اکھڑ گئے ہیں ۔ پاما نے کہا کہ زمین کھسکنے کے واقعات اور دریاؤں میں سیلاب آجانے کی وجہ سے ملک گیر سطح پر کئی سڑکیں تباہ ہوگئیں ہیں ۔ پہاڑی علاقوں میں زرعی زمینیں جو دریاؤں کی وادیوں کے قریب واقع تھیں زیر آب آگئی ہیں ۔ کیونکہ دریاؤں میں سیلاب آگیا ہے ۔ ایک اور قریبی موسمی نظام کے عہدیداروں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ سمندری طوفان فلپائن کی سرزمین کے علاقہ لوزان میں کئی دنوں تک موجود رہے گا  ۔ اس علاقہ میں ملک کی جملہ آبادی 10کروڑ کا آدھا حصہ مقیم ہیں ۔ حالانکہ سمندری طوفان راست دارالحکومت منیلا سے نہیں ٹکرایا لیکن محکمہ موسمیات کے انتباہ کے بموجب یہ طوفان اتنا زبردست ہے کہ جنوبی علاقے بھی امکان ہے کہ تیز رفتار آندھی اور بارش سے متاثر ہوں گے ۔ فلپائن میں سالانہ اوسطاً 20طوفان آیا کرتے ہیں جن میں سے بیشتر انتہائی خطرناک اور مہلک ہوتے ہیں ۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے ملک کے کئی علاقوں میں زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے لیکن خوش قسمتی سے آفات سماوی کے خطرہ سے نمٹنے والی تنظیموں نے عوام کو مخدوش مقامات سے محفوظ مقامات کو منتقل کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT