Friday , September 22 2017
Home / دنیا / شمالی پرتگال میں ہولناک جنگل کی آگ

شمالی پرتگال میں ہولناک جنگل کی آگ

لزبن۔7اگست ( سیاست ڈاٹ کام) 2000سے زیادہ آتش فرو عملہ پورے شمالی پرتگال میں بھڑکنے والی ہولناک جنگل کی آف بجھانے میں مصروف ہیں ۔ آگ لگنے کی 79 تباہ کن وارداتوں میں شہر میلریس ای میڈاس کے اطراف موجود جنگل میں جس کا رقبہ 20کلومیٹر سے کچھ کم ہے ‘پرتگال کے شمالی شہر پورٹو میں آگ بھڑک اُٹھی ہے ۔دو آتش فروملازمین زخمی ہوگئے ہیں ۔ ان میں سے ایک شعلہ سے جھلس گیا جب کہ دوسرا بلندی سے نیچے گرنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا ہے ۔ آگ کوپھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ سب سے بڑا مسئلہ تیز رفتار آندھی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT