Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / شمالی کاکاسوس کے امیر دولت اسلامیہ ہلاک

شمالی کاکاسوس کے امیر دولت اسلامیہ ہلاک

ماسکو ۔ 4ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) روس کی ایف ایس بی فوج نے کہا کہ اُس نے امیردولت اسلامیہ شمالی کاکاسوس اور اُن کے چار عسکریت پسندوں کو داغستان کے علاقہ میں ایک دھاوے کے دوران ہلاک کردیا ہے ۔ ایف ایس بی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کاکاسوس علاقہ کی دولت اسلامیہ شاخ سے تعلق رکھتے تھے اور روس کی ریاست رستم اصیلڈوروف اور ان کے دیگر چار قریبی بااعتماد ساتھی ایک دھاوے کے دوران ہلاک کردیئے گئے ۔ جنوبی روسی شہر وولگاگراٹ میں تاحال 34عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے کیونکہ وہ اس وقت ایک اور شورش پسند گروپ کی تائید میں جنگ کررہے تھے ۔آج کے دھاوے کا تعلق داغستان میں 2012ء کے جڑواں کار بم دھماکوں سے ہیں جن میں 14 افراد ہلاک اور دیگر 24 زخمی ہوگئے تھے ۔ 35سالہ جنگجو سورما مبینہ طور پر دولت اسلامیہ میں ابوبکر البغدادی کے ساتھ ڈسمبر 2014میں شامل ہوا تھا ۔یہ پہلا بڑا عسکریت پسند ہیں جسے داغستان کے علاقہ کاکاسوس میں ہلاک کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT