Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / شمالی کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام، 3 جنگجو ہلاک

شمالی کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام، 3 جنگجو ہلاک

سری نگر 27جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) فوج نے جمعرات کی صبح شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ گریز سیکٹر میں آخری اطلاعات ملنے تک جنگجو مخالف آپریشن جاری تھا۔ انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گریز سیکٹر میں ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے جنگجوؤں کے ایک گروپ کو آج علی الصبح اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے سرحد کے اس پار داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب جنگجوؤں کو للکارا گیا اور خودسپردگی اختیار کرنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے اپنی بندوقوں کے دھانے کھول دیئے ۔انہوں نے بتایا کہ فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا جس میں تاحال تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا جاچکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک گریز سیکٹر میں جنگجو مخالف آپریشن جاری تھا۔

TOPPOPULARRECENT