Sunday , April 23 2017
Home / ہندوستان / شمالی کشمیر میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

شمالی کشمیر میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

سری نگر، 15فروری (سیاست ڈاٹ کام) فوج نے منگل کو شمالی کشمیر میں جنگجوؤں کے ساتھ دو مختلف جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والے چار فوجیوں بشمول ایک میجر کو آج یہاں منعقدہ پھول چڑھانے کی تقریب میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے کہا کہ شمالی کشمیر میں دو مختلف جھڑپوں میں جاں بحق ہوئے چار جوانوں، کو آج یہاں فوج نے شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت یہاں بادامی باغ فوجی چھاونی میں منعقدہ پھول چڑھانے کی تقریب میں پیش کیا گیا۔راجیش کالیا نے کہا کہ چنار کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جے ایس سندھو نے دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران کی موجودگی میں جاں بحق ہوئے فوجیوں میجر ستیش دہیا، رائفل مین روی کمار، پیرا ٹروپر دھر میندر کمار اور گنر آشتوش کمار کی لاشوں پر پھول مالائیں چڑھائیں۔چار فوجی جوانوں کے ساتھ اس انکاؤنٹر میں چار جنگجو بھی ہلاک ہوئے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT