Friday , May 26 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا سے لاحق خطرہ پر چینی نیوکلیئر قاصد کی بات چیت

شمالی کوریا سے لاحق خطرہ پر چینی نیوکلیئر قاصد کی بات چیت

سیول ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین کے اعلیٰ سطحی نیوکلیئر قاصد نے آج شمالی کوریا سے لاحق خطرات کے موضوع پر بات چیت کے لئے سیول پہنچے۔ دوسری طرف امریکی بحریہ کا ایک گروپ بھی اس خطہ میں موجود ہے تاکہ شمالی کوریا تن آسانی کا شکار نہ ہو۔ یاد رہیکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حال ہی میں شام میں کروز میزائیل حملے کروائے تھے جس کا واضح مطلب یہ لیا جارہا تھا کہ ٹرمپ نے در پردہ شمالی کوریا کو انتباہ دیا ہے۔ دریں اثناء امریکی قومی سلامتی مشیر ایچ آر میک ماسٹر نے فاکس نیوز کو بتایا کہ امریکہ کے تمام سابق صدور اور موجودہ صدر ٹرمپ کا یہی کہنا ہیکہ یہ ہمارے لئے (کیمیائی حملے) ناقابل قبول ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس جزیرہ نما کو نیوکلیئر توانائی سے پاک رکھا جائے۔ یہ توقعات بھی کی جارہی ہیں کہ شمالی کوریا ایک اور نیوکلیئر تجربہ کرسکتا ہے کیونکہ جاریہ ماہ شمالی کوریا میں کئی موقع ایسے آرہے ہیں جن کیلئے بڑی بڑی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں شمالی کوریا کے بانی و قائد کا 105 واں یوم پیدائش بھی شامل ہے جس کی تقاریب میں شمالی کوریا اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ بھی کرتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT