Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ‘شمالی کوریا سے متعلق امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا’

‘شمالی کوریا سے متعلق امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا’

واشنگٹن ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے پر امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔یہ بات انھوں نے جنوبی کوریا کے صدر مون جا ان کے ہمراہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ روز گارڈن میں گفتگو کے دوران ٹرمپ نے پیانگ یانگ کے جوہری اور میزائل پروگراموں کے خلاف “جواب” دینے کا عزم ظاہر کیا۔”شمالی کوریا کی حکومت سے متعلق اسٹریٹیجک صبروتحمل کا دور ناکام ہوگیاچنانچہ امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔‘‘ ٹرمپ اور مون کے درمیان اس بارے میں اختلاف پایا جاتا رہا ہے کہ شمالی کوریا کو اس کے ہتھیاروں کے پروگرام ترک کرنے کے لیے کس حد تک دباؤ ڈالا جانا چاہیے۔ لیکن جمعہ کو دونوں راہنما شمال کے معاملے پر متفق نظر آئے۔

TOPPOPULARRECENT