Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا سے کشیدگی چین کی چوکسی میں اضافہ

شمالی کوریا سے کشیدگی چین کی چوکسی میں اضافہ

بیجنگ 25جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا سے سرحد پر ممکنہ کشیدگی کے درمیان چین نے سرحد پر چوکسی بڑھا دی ہے اور وہ ایک نئے فوجی دستہ بنانے کے علاوہ سرحد پر رہنے والے شہریوں کیلئے بنکر بنا رہا ہے ۔وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے 2006 میں پہلا نیوکلیئر تجربہ کرنے کے بعد سے چین نے شمالی کوریا سے متصل سرحد پر خاردار تار لگانے کے علاوہ گشت بھی بڑھا دی ہے ۔چینی فوج، سرکاری ویب سائٹ اور چینی اور غیر ملکی ماہرین کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین شمال مشرقی علاقے کی سرحد پر اپنی فوج کو دوبارہ منظم کر رہا ہے ۔ چینی حکومت اگرچہ یہ کئی بار دہرا چکی ہے کہ شمالی کوریا کا مسئلہ فوج سے حل نہیں کیا جا سکتا ۔جزیرہ نما کوریا سے جھڑپ ہونے کے سلسلے میں پوچھے جانے پر چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ ایسے خیالی سوال کا کوئی جواب نہیں دے سکتے ۔

 

انڈونیشیا میں کشتی غرقاب
10 افراد ہلاک
جکارتہ، 25جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے بورنو جزیرے میں آج ایک کشتی ڈوب جانے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولس اور راحت رسانی عملہ نے اس واقعہ میں متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہرکیا ہے ۔ انڈونیشیا کے تلاش و راحت رسانی ایجنسی نے ایک بیان میں بتایا کہ جزیرے کے شمالی کلیمنتن صوبہ میں حادثے کے وقت کشتی پر 40 افراد تھے۔راحت رسانی دستہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فی الحال کشتی پر سوار افراد کی تعداد کے بارے میں یہ ابتدائی تخمینہ ہے ، کشتی پر ایسے افراد بھی ہوسکتے ہیں، جن کو فہرست میں درج نہیں کیا گیا ہے ، اس لئے لاپتہ افراد کی اصل تعداد کا پتہ لگانے میں ابھی وقت لگے گا۔ یہ حادثہ انڈونیشیا اور ملیشیا کے درمیان آبی راستے میں پیش آیا ۔

TOPPOPULARRECENT