Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا معاملہ: ٹرمپ کی عنقریب اپنے چینی اور جاپانی ہم منصبوں سے بات چیت

شمالی کوریا معاملہ: ٹرمپ کی عنقریب اپنے چینی اور جاپانی ہم منصبوں سے بات چیت

واشنگٹن، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ شمالی کوریا معاملے پر جلد ہی جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کر سکتے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تینوں اعلی رہنماؤں کے درمیان شمالی کوریا کے تعلق سے بات چیت ہو سکتی ہے ۔ شمالی کوریا کی گزشتہ دنوں نیوکلیئر اور میزائل سرگرمیوں میں تیزی سے امریکہ اور اتحادی ممالک اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہی جا رہی ہے ۔واضح ر ہے کہ شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس کارل ونسن اگر اس کی آبی حدود میں آیا تو اس پر حملہ کر کے اسے غرقاب کردیا جائے گا۔ امریکہ کا یہ جنگی بیڑا دو جاپانی بحری جہازوں کے ساتھ مغربی بحر الکاہل کے علاقے میں فوجی مشق کر رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT