Thursday , May 25 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا معاملہ کا حل صرف سفارتی کوششوں سے ہی ممکن:چین

شمالی کوریا معاملہ کا حل صرف سفارتی کوششوں سے ہی ممکن:چین

بیجنگ۔18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جزیرہ نما کوریا میں جاری کشیدگی کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے سفارتی کوششوں کی وکالت کی ہے ۔  یی نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے تمام فریقوں کو ایک ساتھ مل کر اس کا پرامن طریقے سے حل نکالنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل صرف سفارتی کوششوں کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے ۔  واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا اپنے نیوکلیائی میزائل پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہے اور مسلسل میزائل کا تجربہ کررہا ہے ۔ ابھی حال ہی میں شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سمپو کے قریب ایک میزائل تجربہ کیا تھا جو کہ ناکام رہا تھا۔
امریکہ اور جنوبی کوریا آزاد تجارتی معاہدہ اصلاحات کا متقاضی
سیئول۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)امریکی نائب صدر مائیک پنس نے آج کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ جنوبی کوریا کیساتھ ہوئے پانچ سالہ آزاد تجارتی معاہدے کا جائزہ لے گی اور اس میں اصلاحات کرے گی۔ پنس نے امریکی چیمبر آف کامرس کے اجلاس میں کہا کہ جب سے امریکہ جنوبی کوریا کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ شروع ہوا تب سے امریکی تجارتی خسارہ پانچ سال میں دوگنا سے زیادہ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں امریکی کاروبار کیلئے بہت زیادہ رکاوٹیں ہیں۔ پنس نے کہاکہ یہ تلخ حقیقت ہے ۔ ہمیں اس سلسلے میں ایماندار ہونا پڑے گا کہ ہمارے تجارتی تعلقات کم ہو رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ‘امریکہ فرسٹ’ کے عہد پر مبنی مہم چلائی، جو تجارتی معاہدوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنے اور اس میں اصلاحات کرنے کا وعدہ کرتا تھا۔ اس نے امریکی ملازمتوں کو نقصان پہنچایا ہے ۔
پیرس موسمیاتی معاہدہ
ٹرمپ کے مشیروں کا اجلاس
واشنگٹن۔18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پیرس موسمیاتی معاہدے پر امریکہ کے مفادات کا خیال رکھنے کیلئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیروں کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔ اس معاہدے پر 2015 میں پیرس میں تقریباً 200 ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ وہ تابکاری ایندھن سے پیداہونے والے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر گیسوں کے اخراج میں کمی لائیں گے جس سے عالمی حدت کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT