Friday , July 28 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا میں امریکی شہری کو گرفتار کرلیا گیا

شمالی کوریا میں امریکی شہری کو گرفتار کرلیا گیا

سیول ۔23اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا سے باہر پرواز کی کوشش کررہے ایک امریکی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اس طرح اب تک 3 امریکی شہری شمالی کوریا میں محروس ہیں ۔ جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی یونہاپ نے یہ اطلاع دی ۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ وہ ان اطلاعات سے باخبر ہے لیکن گرفتاری کی سرکاری طور پر توثیق نہیں کی گئی ۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین کافی کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک امریکی شہری جس کی عرفیت کم ہے اسے پیونگ یانگ انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ملک سے جانے کی کوشش کے دور ان گرفتار کیا گیا ۔ شمالی کوریا کے نیوکلیر میزائیل پروگرام پر امریکہ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ڈونالڈ ٹرمپ نے چین پر زور دیا تھا کہ وہ اس پروگرام کو روکنے کیلئے شمالی کوریا پر دباؤ ڈالے ۔

TOPPOPULARRECENT