Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا میں امریکی پروفیسر کی گرفتاری کی توثیق

شمالی کوریا میں امریکی پروفیسر کی گرفتاری کی توثیق

سیول ۔ 3 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا نے آج ایک امریکی شہری کی گرفتاری کی توثیق کی جو پیانگ یانگ میں کوئی لکچر دے رہا تھا ۔ یاد رہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران کسی بھی امریکی شہری کی گرفتاری کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔ کم ۔ سانگ ۔ ڈوک یا ٹونی کم کو 22 اپریل کے روز دارالخلافہ کے ایرپورٹ سے گرفتار کیاگیا تھا جب وہ ایک نامور یونیورسٹی میں کئی ہفتوں تک پیشۂ تدریس سے وابستہ رہنے کے بعد ملک چھوڑنے کی کوشش کررہا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT