Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا میں زلزلہ کے جھٹکے

شمالی کوریا میں زلزلہ کے جھٹکے

سیول،13اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے نیوکلیائی تجربہ گاہ کے نزدیک آج زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ جھٹکے شمالی کوریا کے ذریعہ گزشتہ ستمبر کے اابتدائی ایام میں کئے گئے چھٹویں اور سب سے زیادہ طاقتورنیوکلیائی تجربہ کے بعد پہلی بار محسوس کئے گئے ۔کوریا ئی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریختر پیما پر اس کی شدت 2.7درج کی گئی ۔زلزلہ کا مرکز شمالی کوریا کے شمال ہما گونگ صوبہ میں پنگوری نیوکلیائی تجربہ گاہ کے قریب زمین کے اندر تین کلو میٹرنیچے تھا۔دوسری جانب امرایکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس)نے بتایا کہ 2.9کی شدت والا یہ زلزلہ زمین کے اندر پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا،لیکن اس نے اس کی نوعیت بتانے سے انکار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT