Monday , August 21 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا میں پانچویں نیوکلیئر تجربے کی تیاری ؟

شمالی کوریا میں پانچویں نیوکلیئر تجربے کی تیاری ؟

سیول ۔ 18 پریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کی صدر پارک گن ہے کے مطابق ان کے ملک کو ایسے اشارے ملے ہیں کہ شمالی کوریا پانچویں نیوکلیئر تجربے کی تیاری کر رہا ہے یون ہیپ نیوز ایجنسی کا کہنا ہیکہ جنوبی کوریا کی صدر نے اس بات کی وضاحت نہیں کہ وہ کیا علامات تھیں جن سے نیوکلیئر تجربے کی تیاری کا پتہ چلتا ہے لیکن انھوں نے اپنے ملک کی فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے شمالی کوریا کے پونگیری نیوکلیئر پلانٹ میں زبردست نقل و حرکت کی اطلاعات دی تھیں جسکے بعد اس طرح کی تنبیہ جاری کی گئی ہے۔ یون ہیپ نیوز ایجنسی نے گن ہے کے حوالے سے کہا ہیکہ ’ہم اس حالت میں ہیں، جس میں ہمیں یہ نہیں معلوم کہ کیا شمالی کوریا اپنے آپ کو الگ تھلگ محسوس کرنے کی صورت میں اپنی داخلی حالت کو مضبوط کرنے کی غرض سے کوئی اشتعال انگیز قدم اٹھا سکتا ہے۔‘ ماضی میں بھی شمالی کوریا کے اسی پلانٹ سے نیوکلیئر تجربات کئے گئے تھے اور اگر اس طرح کا کوئی نیا تجربہ کیا گیا تو اس پر اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کی یہ صریحاً خلاف ورزی ہوگی۔ گذشتہ جنوری میں شمالی کوریا نے چوتھی بار نیوکلیئر تجربہ کیا تھا اس کے ایک ماہ بعد اس نے ایک راکٹ لانچ کیا تھا جس سے علاقے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ مبصرین کہتے رہے ہیں کہ مئی میں پیانگ یانگ میں کانگریس کارکنان کے اجلاس سے قبل شمالی کوریا ایک اور نیوکلیئر تجربہ کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے حالیہ برسوں میں نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری میں کچھ پیشرفت تو کی ہے لیکن ابھی تک اس کے پاس وہ تکنیکی صلاحیت نہیں کہ وہ نیوکلیئر ہتھیار کو انٹرنیشنل میزائل پر کامیابی سے نصب کر سکے۔

TOPPOPULARRECENT