Friday , September 22 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا نیوکلیئر میزائل انجن بنانے کی اہلیت کا حامل :امریکہ

شمالی کوریا نیوکلیئر میزائل انجن بنانے کی اہلیت کا حامل :امریکہ

واشنگٹن، 16 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شمالی کوریا کے پاس نیوکلیائی میزائل انجن بنانے کی اہلیت ہے اور اسے اس معاملے میں کسی ملک سے تکنیک حاصل کرنے پر منحصر نہیں رہنا پڑے گا۔ امریکی خفیہ حکام نے یہ اطلاع دی ہے ۔امریکی حکام کا یہ اندازہ لندن میں واقع انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے نتائج سے برخلاف ہے جن میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے بنائے جا رہے نیوکلیائی میزائل میں استعمال کیا جانے والا انجن یوکرین اور روسی فیکٹریوں میں بن رہا ہے اور وہ اسے غلط طریقہ یعنی کالابازاری کے ذریعہ حاصل کرسکتا ہے ۔ اور اس میزائل کا استعمال امریکہ کے خلاف کیا جاسکتا ہے ۔امریکی اخبار ’’نیویارک ٹائمز‘‘ نے خفیہ حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کو نیوکلیائی میزائل میں لگائے جانے والے انجن کیلئے اب بیرون ممالک پر منحصر نہیں رہنا پڑے گا اور ہمارا خیال ہے کہ ان کے پاس ایسا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔

TOPPOPULARRECENT