Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / شمالی کوریا نے ایک بار پھر سمندر میں میزائل داغے

شمالی کوریا نے ایک بار پھر سمندر میں میزائل داغے

سیول ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کی یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے کم فاصلے پر مار کرنے والے پانچ میزائل اپنے ساحلی علاقے میں داغے ہیں۔ اس سے تین دن پہلے جنوبی کوریا نے کہا تھا کہ 2014 کے بعد پہلی بار شمالی کوریا نے درمیانی فاصلے پر مار کرنے والا میزائل سمندر میں داغا تھا۔ واشنگٹن اور سیول مشترقہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں اور شمالی کوریا ان مشقوں کو اس پر حملہ کرنے کی تیاری سمجھتا ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے ہفتے امریکہ نے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کی تھیں۔ یہ پابندیاں شمالی کوریا کی جانب سے 6 جنوری 2016 کو کیے گئے نیوکلیئر تجربے اور 7 فروری کے سیٹلائٹ لانچ کے بعد لگائی گئیں۔ جنوبی کوریا کی فوج معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ شمالی کوریا نے کس قسم کے میزائل داغے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ میزائل شمال مشرق شہر ہیم ہنگ سے داغے گئے تھے۔ جمعہ کے روز شمالی کوریا نے دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ امریکی حکام کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیے گئے میزائلوں نے 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ امریکی محکمہ دفاع کی لیفٹیننٹ کرنل مشیل بیلڈاذا نے کہا ہم شمالی کوریا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ علاقے میں کشیدگی میں اضافہ نہ کرے۔

TOPPOPULARRECENT