Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا نے پھر میزائل کا تجربہ کیا:جنوبی کوریا

شمالی کوریا نے پھر میزائل کا تجربہ کیا:جنوبی کوریا

سیول، 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا نے کہا کہ شمالی کوریا نے آج اپنے مشرقی ساحل سے کئی میزائل کا تجربہ کیا۔ یہ میزائل زمین کی سطح سے جہازکو نشانہ بنانے کے قابل ہے ۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے ساحلی شہر ونسن سے صبح کئی میزائل کا تجربہ کیا۔ یہ میزائلیں ہوا میں تقریبا 200 کلومیٹر بلندی تک گئیں۔شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور نئی پابندیوں کے ایک ہفتے بعد یہ ٹسٹ کئے ۔ شمالی کوریا نے کہا کہ وہ اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کو بغیر کسی تاخیر کے جاری رکھے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT