Sunday , June 25 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا پر امریکی صبر کا پیمانہ لبریز: ٹلرسن

شمالی کوریا پر امریکی صبر کا پیمانہ لبریز: ٹلرسن

بیجنگ۔18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اپنے دورہ ایشیا کے آخری مرحلے میں ہفتہ کو چین پہنچے جہاں وہ دوطرفہ امور سمیت خاص طور پر شمالی کوریا سے متعلق معاملات پر بات چیت کریں گے۔ٹلرسن نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ باہمی مفاد کے مختلف امور سے متعلق بہت سے مواقع ہیں جنہیں تلاش کیا جا سکتا ہے، لیکن دو طرفہ تعاون کو بڑھانے سمیت باہمی اختلافی امور پر بھی بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔دورہ چین کے دوران ٹلرسن اتوار کو صدر ںی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ چینی عہدیداروں سے ہونے والی بات چیت میں بعض تلخ امور بھی زیر بحث آ سکتے ہیں۔رواں ہفتے کے اوائل میں ٹلرسن نے چین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کو اپنا جوہری پروگرام ترک کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو فروغ دے۔جمعہ کو ہی جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا سے متعلق “صبر” کی پالیسی ختم ہو گئی ہے اور پیانگ یانگ کے خلاف فوجی کارروائی “ایک راستہ ہے جس پر بات ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT