Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا پر تحدیدات میں توسیع امریکی سینٹ میں متفقہ طور پر منظور

شمالی کوریا پر تحدیدات میں توسیع امریکی سینٹ میں متفقہ طور پر منظور

واشنگٹن ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سینٹ نے متفقہ طور پر شمالی کوریا پر عائد تحدیدات میں مزید سختی پیدا کرنے کی منظوری دے دی تاکہ اس سرکش ایشیائی ملک کو اپنے حالیہ اشتعال انگیز نیوکلیئر تجربہ اور راکٹ داغنے پر سزاء دی جاسکے۔ امریکہ کا یہ اقدام گذشتہ ماہ امریکی سینٹ کی جانب سے منظورہ کسی قسم کے اقدام کے مماثل ہے جس کے تحت کسی بھی ایسے شخص یا کمپنی کو جو شمالی کوریا کو اشیاء، ٹیکنالوجی، تباہ کن ہتھیاروں کی تربیت، انسانی حقوق کے استحصال میں ملوث پایا جائے، امریکی تحدیدات کا نشانہ ہوگا۔ رکن سینٹ ری پبلکن پارٹی کے رکن ٹیڈ کروز اور مارکو روبیو دونوں صدارتی انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور وہ واشنگٹن واپسی پر اپنا ووٹ دیں گے۔ بدقسمتی سے دونوں سیاسی پارٹیوں کا انتظامیہ شمالی کوریا سے لاحق خطرہ کا انسداد کرنے سے قاصر رہا ہے اور اس نے سرکش ملک کو زیادہ خطرناک صلاحیتیں حاصل کرنے کی اجازت دی ہے۔ روبیو نے اپنے ایک بیان میں یہ بات کہتے ہوئے الزام عائد کیا کہ شمالی کوریا اب مریکہ پر حملہ کے اقبل میزائیل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایوان کے اسپیکر پال ریان نے کہا کہ یہ ملک جس پر ایک ڈکٹیٹر کی حکومت جان لینا چاہئے کہ اس کی کارروائی کے کتنے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ شمالی کوریا کا  طویل مسافتی میزائیل تجربہ گذشتہ ہفتہ کو ظاہر کرتا ہیکہ اس سرکش ملک پر دباؤ میں اضافہ کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT