Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا پر سفارتی و معاشی دباؤ برقرار

شمالی کوریا پر سفارتی و معاشی دباؤ برقرار

واشنگٹن ۔ 7 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ معاشی اور سفارتی دباؤ برقرار رکھا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ شمالی کوریا کے معاملے میں تمام امکانات کھلے ہیں ۔ وائیٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری سارہ سائینڈرس نے آج یہ بات بتائی اور کہاکہ ٹرمپ او راُن کی غیرمعمولی ٹیم نے اپنے دشمنوں سے محاذ آرائی کے سلسلے میں حلیف ممالک کے ساتھ مل کر بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم یہ سلسلہ برقرار رکھیں گے اور صدر کے ساتھ ساتھ اُن کی ٹیم یہ کوششیں جاری رکھے گی ۔ انھوں نے بتایا کہ مختلف ممالک جیسے شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ معاشی اور سفارتی دباؤ برقرار رکھا جارہا ہے ، یہ سلسلہ جاری رہے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے تمام امکانات کھلے رکھے ہیں۔ ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے اور ہم اس پر پوری طرح قائم ہیں۔ شمالی کوریا نے گزشتہ ماہ جاپان پر میزائیل داغا تھا اور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا،جس کی وجہ سے ٹرمپ کو سخت موقف اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھی ٹرمپ نے کہاتھا کہ کوئی بھی ملک اس طرح کی سرگرمیاںنہیں چاہتا اور کسی کی بھی یہ خواہش نہیں ہوگی کہ ایسے مجرمین نیوکلیئر ہتھیاروں اور میزائیل سے لیس ہوں ۔

TOPPOPULARRECENT