Saturday , July 22 2017
Home / Top Stories / شمالی کوریا پر یکطرفہ حملے کیخلاف امریکہ کو روس کا انتباہ

شمالی کوریا پر یکطرفہ حملے کیخلاف امریکہ کو روس کا انتباہ

پیانگ یانگ کے ساتھ حکمت عملی کے صبر کا دور ختم، امریکہ کی وارننگ
ماسکو ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کی طرف سے یہ کہے جانے کے بعد کہ پیانگ یانگ کے ساتھ ’’حکمت عملی کے صبر‘‘ کا دور ختم ہوچکا ہے۔ روس نے شمالی کوریا پر کسی یکطرفہ حملے کے خلاف امریکہ کو آج سخت وارننگ دی ہے۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک انتہائی جھوکم بھرا اور پُرخطر راستہ ہے‘‘۔ لاؤروف نے مزید کہا کہ پیانگ یانگ کی طرف سے اقوام متحدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئے جانے والی میزائیل کارروائیوں سے ہم اتفاق نہیں کرتے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہیکہ آپ (امریکہ) قانون توڑ سکتے ہیں‘‘۔ روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ ’’میں امید کرتا ہوں کہ ایسی کوئی یکطرفہ کارروائی نہیں ہوگی جس طرح حال ہی میں ہم تمام میں (کی گئی کارروائی) دیکھ چکے ہیں‘‘۔ پنس نے شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ وہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے صبر کا امتحان نہ لے اور اعلان کیا تھا کہ اس (شمالی کوریا) کے نیوکلیئر اور میزائیل پروگراموں کو روکنے کی کارروائیوں کے معاملہ میں امریکہ کے پاس تمام راستے کھلے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT