Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کا اشتعال انگیز اقدام ناقابل برداشت

شمالی کوریا کا اشتعال انگیز اقدام ناقابل برداشت

تین میزائیل جاپانی حدود میں گر پڑے : شنزو ابے
ٹوکیو، 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے آج صبح چار بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جن میں سے تین تو جاپان کے خصوصی اقتصادی خطہ میں گرے ہیں۔مسٹر شینزو آبے نے کہا کہ یہ تازہ ٹیسٹ شمالی کوریا کے اشتعال انگیز میزائل تجربہ کی سیریز میں تازہ ترین تجربہ ہے ۔ دوسری طرف جنوبی کوریا کا بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے پیر کو ایک نامعلوم میزائل چھوڑا ہے جو جاپان کے سمندر میں گرا ہے ۔ جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق یہ بیلسٹک میزائل چین سے ملحقہ شمالی کوریا کی سرحد کے نزدیک ٹانگچینگ علاقے سے چھوڑے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے کہا تھا کہ انہوں نے ملک کے سب سے کم عمر لیڈر کم جونگ-ان کی نگرانی میں ایک نئے طرح کے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ یہ امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کا پہلا میزائل ٹسٹ تھا۔جاپانی حکام نے شمالی کوریا کے ان تازہ میزائل تجربوں کو سنگین خطرہ بتاتے ہوئے اس کی پرزور مخالفت کرنے کی بات کہی ہے ۔ تاہم امریکی فوج کی طرف سے اس پر کوئی رد عمل نہیں آیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT