Monday , September 25 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کا امریکہ کے اینٹی میزائیل تنصیب کیخلاف انتباہ

شمالی کوریا کا امریکہ کے اینٹی میزائیل تنصیب کیخلاف انتباہ

سیول ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے آج امریکہ کے ذریعہ جنوبی کوریا میں ایک اینٹی میزائل سسٹم نصب کئے جانے کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے واضح طور پر کہا ہیکہ وہ اس کے خلاف عملی طور پر شدید کارروائی کرے گا۔ شمالی کوریا کے اسلحہ خانے کے بیورو کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ڈی پی آر کے کی جانب سے ’’تھاڈ‘‘ کو کنٹرول کرنے کیلئے ’’عملی طور پر شدید‘‘ کارروائی کی جائے گی اور جیسے ہی اس کے محل وقوع اور قطعی مقام کا پتہ چلے گا، کارروائی کی جائے گی۔ بیان میں یہ نشاندہی بھی کی گئی ہیکہ شمالی کوریا کے پاس عصری ہتھیاروں اور میزائلوں کی کوئی کمی نہیں ہے لہٰذا وہ امریکہ کے خلاف بہیمانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اپنے حملوں میں شدت پیدا کردے گا جو ’’تھاڈ‘‘ کی تنصیب کے ذریعہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگ کروانا چاہتا ہے۔ اس سلسلہ میں شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو بھی  انتباہ دیا ہیکہ ٹرمنل ہائی الٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس (THAAD) تھاڈ سسٹم کی تنصیب خود اس کے لئے (جنوبی کوریا) خودکشی کرنے کے مترادف ہوگی۔ یاد رہیکہ جمعہ کے روز امریکہ اور جنوبی کوریا نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جنوبی کوریا میں میزائیل ڈیفنس سسٹم نصب کریں گے تاہم اس کیلئے وقت اور مقام کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT