Friday , August 18 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کا آبدوز سے بلیسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ

شمالی کوریا کا آبدوز سے بلیسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ

سیئول ۔ 9جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے آبدوز سے بلیسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے آبدوز سے بلیسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ کیا ہے تاہم حکام کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے بلیسٹک میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کی سکیورٹی کیلئے خطرناک قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس اپریل میں بھی شمالی کوریا نے آبدوز سے بلیسٹک میزائل فائر کرنے کا تجربہ کیا تھا جسے شمالی کوریا کے رہنما کم جان ان نے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب ہم جب چاہیں جنوبی کوریا اور امریکہ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT