Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کا آبدوز سے بیالسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا آبدوز سے بیالسٹک میزائل کا تجربہ

سیئول ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے شمالی کوریا کی جانب سے آبدوز کے ذریعے بیالسٹک میزائل کے تجربے کی مذمت کی ہے۔شمالی کوریا نے یہ تجربہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب جاپان، چین اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ ٹوکیو میں ملاقات کر رہے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے سنپو کے سمندری علاقے میں موجود آبدوز سے ’کے این 11‘بیالسٹک میزائل فائر کیا۔حکام نے کہا کہ میزائل نے تقریباً 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور بحیرہ جاپان میں گر گیا۔جنوبی کوریا کی یونہپ نیوز ایجنسی کے مطابق بیالسٹک میزائل جاپان کی فضائی دفاع کی طے کردہ حدود کے اندر گرا۔ شمالی کوریا نیوکلیئر ہتھیاروں کے تجربات کر چکا ہے اور اقوام متحدہ نے اس پر بیالسٹک میزائل کے تجربات پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم حالیہ کچھ عرصے میں شمالی کوریا نے لگاتار میزائل کے ٹیسٹ کیے ہیں۔شمالی کوریا نے گذشتہ ماہ بھی بیالسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جس کے بارے میں جنوبی کوریا نے کہا تھا کہ یہ ناکام رہا۔

TOPPOPULARRECENT