Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کا ’جوہری ہتھیاروں کے تجربات‘ کا اعلان

شمالی کوریا کا ’جوہری ہتھیاروں کے تجربات‘ کا اعلان

سیول ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے حرارت کی مدافعت کرنے والا ایسا مادہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی بدولت جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائل خلا سے دوبارہ زمین کی فضا میں داخل ہو کر دوسرے براعظموں پر واقع اہداف کو بھی نشانہ بنا سکیں گے۔ تاہم جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع نے شمالی کوریا کے اس دعوے پر شکوک ظاہر کئے ہیں۔ شمالی کوریا کی جانب سے یہ دعویٰ اس اعلان کے چند دن بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اتنا چھوٹا جوہری بم بنانے میں کامیاب ہوچکا ہے جو میزائل کے ذریعے لے جایا جا سکتا ہے۔ منگل کو شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ کم جونگ اُن کے حکم پر وی سی ایس 38803 نامی اس ٹکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس کے تحت میزائل ضروری مادے کے ساتھ زمین کی فضا میں پھر سے داخل ہوا۔ اس سے قبل شمالی کوریا کے لیڈر نے کہا تھا کہ ان کا ملک جلد ہی جوہری ہتھیار اور بیالسٹک میزائلوں کے مزید تجربے کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ان تجربوں سے شمالی کوریا کی ’جوہری ہتھیار سے حملے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔‘

TOPPOPULARRECENT