Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کا مسئلہ حل کرنے مشترکہ کوشش کی ضرورت:چین

شمالی کوریا کا مسئلہ حل کرنے مشترکہ کوشش کی ضرورت:چین

بیجنگ، یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین نے کہا ہیکہ شمالی کوریا کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے تمام فریقوں کی جانب سے مشترکہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی مایوس کن قرار دینے کے بعد چین کی وزارت خارجہ نے کل علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوشش کی وکالت کی ہے۔ وزارت نے کہاکہ شمالی کوریا کا میزائل مسئلہ چین کے سبب نہیں ہے۔ واضح رہیکہ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے تازہ میزائل تجربہ کے سلسلے میں چین کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ چین نے شمالی کوریا کو روکنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT