Tuesday , September 19 2017
Home / عرب دنیا / شمالی کوریا کا میزائل انجن تجربہ ایک اہم پیشرفت:جنوبی کوریا

شمالی کوریا کا میزائل انجن تجربہ ایک اہم پیشرفت:جنوبی کوریا

سیول، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا نے آج کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے حال ہی میں کئے گئے راکٹ انجن کے تجربے سے اشارہ ملتا ہے کہ انجن کی کارکردگی اور طریقہ کار کی سمت میں انہوں نے اہم پیشرفت کی ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان لی جن وو نے کہاکہ اس ٹسٹ سے یہ پتہ چل گیا ہے کہ راکٹ انجن کے طریقہ کار میں انہوں نے اہم اور بامعنی پیشرفت کی ہے لیکن درست اور ممکنہ استعمال کے لئے اس پر مزید تجزیہ کی ضرورت ہے ۔ شمالی کوریا کے حکام نے کل میڈیا سے کہا تھا کہ انہوں نے اعلی صلاحیت والے ایک نئے راکٹ کے انجن کا تجربہ کیا ہے ، جسے شمالی کوریا کے فرمانرواکم جونگ ان نے ملک کی راکٹ صنعت کے لئے ایک ’’نیا آغاز‘‘ قرار دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT