Sunday , March 26 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کا میزائل تجربہ : شینزو آبے اور ٹرمپ کے درمیان گفتگو

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ : شینزو آبے اور ٹرمپ کے درمیان گفتگو

ٹوکیو، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے سلسلے میں فون پر گفتگوہوئی۔مقامی خبر رساں ایجنسیوں نے رپورٹ میں بتایا کہ مسٹر آبے اور مسٹر ٹرمپ کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان شمالی کوریا کے میزائل تجربے اور اس سے پیدا ہونے والے خطرے سے نمٹنے پر توجہ دی گئی۔ یاد رہیکہ شمالی کوریا نے کل صبح چار بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا جن میں سے تین جاپان کے خصوصی اقتصادی خطے میں گرے تھے ۔ جنوبی کوریا کی فوج نے بھی ان میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میزائل نے تقریبا 1000 کلومیٹر کی دوری طے کی تھی اور تقریبا 260 کلومیٹر کی بلندی تک کا احاطہ کیا تھا۔ اگرچہ ان میزائلوں کے بین براعظمی بیلسٹک میزائل ہونے کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے ۔ جاپان اور جنوبی کوریا دونوں نے شمالی کوریا کے اس اقدام کو اشتعال انگیز بتاتے ہوئے سخت ناراضگی ظاہر کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT