Monday , April 24 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام ‘ صدر و نائب صدر امریکہ کو اطلاع

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام ‘ صدر و نائب صدر امریکہ کو اطلاع

واشنگٹن، 16 اپریل (رائٹر) امریکی نائب صدر مائیک پنس کو شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے میزائل ٹیسٹ کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے ۔ وہ اپنے مجوزہ پروگرام کے تحت جنوبی کوریا کے دورہ پر جا رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے رفقاء نے  مسٹر پنس کے ساتھ سفر کر رہے صحافیوں کو بتایا کہ مسٹر پنس مسلسل صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے رابطے میں ہیں اور انہیں آج یہ خبر کچھ گھنٹے پہلے الاسکا میں ہوائی سفر کرنے کے دوران موصول ہوئی تھی۔ وہیں امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے اس ناکام ٹیسٹ سے واقف ہیں لیکن انہوں نے اس معاملے میں ابھی کسی طرح کا تبصرہ نہیں کیا ہے ۔سیول سے موصولہ اطلاع کے بموجب شمالی کوریا نے آج اپنے مشرقی ساحل سمپو کے قریب میزائل ٹیسٹ کرنے کی کوشش کی لیکن اس تجربے کے ناکام ہونے کی خبر ہے ۔ جنوبی کوریا کی فوج نے یہ اطلاع دی۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا نے آج صبح سمپو علاقے کے قریب سے ایک نامعلوم میزائل ٹیسٹ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے ناکام ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔” اس سلسلے میں اب تک دیگر اطلاعات دستیاب نہیں ہوئی ہیں تاہم ، شمالی کوریا نے کہا کہ ٹیسٹ کے سلسلے میں تفصیلی اطلاعات کا پتہ لگایا جا رہا ہے ۔  واشنگٹن سے موصولہ اطلاع کے بموجب بحریہ کے ایک کمانڈر ڈیو بنھم نے رائٹر کو بتایا کہ، “ہمیں آج شمالی کوریا کی جانب سے میزائل ٹیسٹ کرنے کی خبر موصول ہوئی ہے اور ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ میزائل داغے جانے کے فورا بعد ہی یہ پھٹ گیا۔ ” اس سے قبل جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا نے آج صبح سمپوعلاقے کے قریب سے ایک نامعلوم میزائل ٹیسٹ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے ناکام ہونے کی خبرہے ۔ “جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کو پوری دنیا کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے تادیبی کارروائی کے لئے خبردار کیا ہے ۔جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو مستقبل میں کسی بھی قسم کے نیوکلیئرمیزائل یا لمبی دوری کی میزائل کا تجربہ کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کے لئے آگاہ کیا ہے ۔جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ہفتہ کو اپنی فوجی پریڈ میں مختلف میزائل کی نمائش کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا اور آج صبح سمپو علاقے کے قریب سے ایک نامعلوم میزائل ٹیسٹ کرنے کی کوشش پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے ۔ایک دیگر امریکی اہلکار نے اس میزائل ٹیسٹ کو زمین کی سطح پر کیا جانے والا ٹیسٹ بتایا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT