Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کا میزائیل ٹسٹ انتہائی خطرناک : پوٹن

شمالی کوریا کا میزائیل ٹسٹ انتہائی خطرناک : پوٹن

بیجنگ ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): صدر روس ولادیمیر پوٹن نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کا تازہ ترین میزائیل ٹسٹ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے تاہم انہوں نے یہ انتباہ بھی دیا کہ شمالی کوریا کو علاقائی تنازعات کے پرامن حل پر زور دینے کی ضرورت ہے ۔ بیجنگ میں ایک بین الاقوامی فورم سے خطاب کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نیوکلیر توانائی کے حامل ممالک کے کلب میں توسیع کرنا نہیں چاہتے لہٰذا ہمیں اس تعلق سے شمالی کوریا کو متنبہ کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ اس سے سوائے نقصان کے اور کچھ حاصل نہیں ۔ یاد رہیکہ شمالی کوریا نے اتوار کوطویل دوری والے ایک بالسٹک میزائیل کی لانچنگ پر خوب خوشیاں منائی تھیں کیونکہ شمالی کوریا کی دانست میں اس طرح اب امریکہ تک بھی بآسانی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق مذکورہ میزائیل 4500 کیلو میٹر کا فاصلہ بھی طئے کرسکتا ہے ۔ البتہ روس کیلئے شمالی کوریا کی تازہ میزائیل لانچنگ خطرہ کی وجہ نہیں بن سکتی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT