Monday , July 24 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کا نئے اعلیٰ سطحی راکٹ کا تجربہ

شمالی کوریا کا نئے اعلیٰ سطحی راکٹ کا تجربہ

پیونگ یانگ ۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا کی فوج نے ایک نئے اعلیٰ سطحی راکٹ کا تجربہ کیا ہے۔ ملک کے رہنما کم جونگ ان نے اس تجربہ کو شمالی کوریا کی صنعت راکٹ سازی کے لیے نیا جنم قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس نئے انجن کے ذریعے شمالی کوریا کے پاس مصنوعی سیارے خلاء میں روانہ کرنے کی عالمی سطح پر بہترین صلاحیت حاصل ہو جائے گی۔تاہم شمالی کوریا کے اس تجربہ کرنے کے دعوے کی دیگر ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے دورہ جنوبی کوریا کے دوران کہا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی بھی ’’ ایک متبادل طریقہ ‘‘یعنی ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ دفاعی برداشت ‘ کی پالیسی کا خاتمہ ہوچکا ہے اور امریکہ اب سفارتی، صیانتی اور اقتصادی اقدامات جیسے نئے پہلوؤں پر غور کر رہا ہے۔ شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے دیگر تجربات بھی کیے ہیں جس سے خطے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان اس علاقے کا دورہ کرنے کے بعد یہ بات کہی جو عسکری سرگرمیوں سے پوری طرح خالی علاقہ قرار دیا گیاہے۔ادھر امریکی فوج کے مطابق جنوبی کوریا میں میزائل ڈیفینس سسٹم ‘تھاڈ’ کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور یہ نظام شمالی کوریا کی جانب سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے لگایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT