Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کا نیوکلیئر تجربہ ریڈیائی تابکار:جنوبی کوریا

شمالی کوریا کا نیوکلیئر تجربہ ریڈیائی تابکار:جنوبی کوریا

سیئول۔13ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)جنوبی کوریا نے آج کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے نیوکلیئر تجربہ میں ریڈیائی تابکار’جینان‘گیس کے اخراج کی تصدیق ہوئی ہے لیکن وہ فی الوقت پختہ طور پر یہ نہیں بتا سکتے کہ شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا ہی ٹیسٹ کیا تھا۔ نیوکلیئر سیفٹی اینڈسیکورٹی کمیشن نے بتایا کہ ملک کے شمال مشرقی حصے میں زمین پر لگے جینان ڈیڈیکٹرنے 9 مواقع پر ‘جینان -133’ آئی سوٹوپ کے جز کا پتہ لگایا ہے جبکہ ایسے ہی ایک ایکٹیو ڈیوائس کو چارمرتبہ آئی سوٹوپ کے جز کا پتہ چلا ہے ۔ تاہم کمیشن نے کہا کہ اس گیس کے اخراجات نے ماحول کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچایا ہے ۔کمیشن کے ایگزیکٹو کمشنر چوئی جونگ بئی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جینان کے جز کی مقدار سے یہ پتہ لگانا مشکل ہے کہ نیوکلیائی تجربہ کتنا طاقتور تھا لیکن یہ طے ہے کہ یہ گیس شمالی کوریا میں خارج ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ شمالی کوریا نے کس قسم کا نیوکلیائی تجربہ کیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT