Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / شمالی کوریا کا پھر بیلسٹک میزائل حملہ ، پڑوسی ملکوں میں کہرام

شمالی کوریا کا پھر بیلسٹک میزائل حملہ ، پڑوسی ملکوں میں کہرام

طاقتور میزائل جنوبی کوریا اور جاپان سے گزرکر بحرالکاہل میں گرپڑا، امریکی جزیرہ گوام کو نشانہ بنانے کا اشارہ

سیول ۔ /15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے اپنے خلاف اقوام متحدہ کی نئی پابندیوں کا سخت عملی جواب دیتے ہوئے آج ایک طاقتور ببلیسٹک مزائیل داغا جو جاپان سے گزرتا ہوا بحرالکاہل میں گرپڑا ۔ یہ شمالی کوریا کا اب تک کا سب سے طویل فاصلاتی مزائیل تجربہ تھا جس کا مقصد تجزیہ نگاروں کے مطابق امریکی جزیرہ گوام کو بیلسٹ حملہ کا نشانہ بنانے پیانگ یانگ کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا ۔ ساری عالمی برادری سے الگ تھلگ اس سرکش ملک کی طرف سے رواں ماہ چھٹواں نیوکلیئر تجربہ کئے جانے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس کیخلاف عائد پابندیوں میں آٹھویں مرتبہ سخت تحدیدات کا اضافہ کیا تھا جس پر برہمی اور سرکشی کے اظہار کے طور پر پیانگ یانگ نے جمعہ کو ایک اوسط فاصلاتی بیلسٹک مزائیل تجربہ کیا ہے جس کے فوری بعد سلامتی کونسل نے اس صورتحال پر غور و خوص کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ بحرالکاحل میں امریکی فوجی کمان نے توثیق کی کہ جمعہ کو اوسط فاصلہ تک وار کرنے والے بیلسٹک مزائیل کا تجربہ کیا گیا لیکن اس سے شمالی امریکہ یا بحرالکاہل میں امریکی علاقہ گوام کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔ پیانگ یانگ نے امریکی جزیرہ گوام کو شعلہ پوش کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ سیول کی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ مزائیل غالباً 3700 کیلو میٹر ( 2300 میل) دور گرپڑا اور اعظم ترین 770 کیلو میٹر بلندی تک رسائی حاصل کی ۔ بین الاقوامی ادارہ برائے حکمت عملی علوم کے ایک اہم ذمہ دار جوزف ڈمپسے نے کہا کہ ’’یہ ان (شمالی کوریا) کا اب تک کا سب سے طویل فاصلاتی بیلسٹک مزائیل تھا ‘‘ ۔ فکرمند سائنسدانوں کی یونین سے وابستہ ماہر نفسیات ڈیوڈ رائیٹ نے کہا کہ شمالی کوریا نے یہ مظاہرہ سردکھایا ہے کہ اپنے مزائیلوں کے ساتھ وہ گوام تک رسائی حاصل کرسکتا ہے ۔

یہ اور بات ہے کہ مزائیل پر موجود پے لوڈ کا علم نہیں ہوسکا ہے ۔ شمالی کوریا نے اپنے سرکش و ضدی حکمراں کم جونگ ان کی قیادت میں اسلحہ کی ٹکنالوجی پر تیز رفتار دسترس حاصل کرتے ہوئے عالمی کشیدگی میں ہولناک اضافہ کردیا ہے ۔ کم اپنے ملک کے نیوکلیئر اور بیلسٹک مزائیل پروگرام سے بہت قریب وابستگی رکھتے ہیں ۔ نیوکلیر اور مزائیل تجربات تنصیبات کے معائنے کے موقعوں پر میڈیا کی طرف سے جاری کی جانے والی تصاویر یہ کم کو اکثر دکھایا جاتا ہے ۔ سیول میں شمالی کوریا کے امور سے متعلق علوم کی یونیورسٹی کے پروفیسر یانگ موجن نے اے ایف پی سے کہا کہ ’’ شمالی کوریا یہ پیغام دے رہا ہے کہ اقوام متحدہ کی پابندیوں سے ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے اور ہماری وارنگ محض کھوکھلی دھمکیاں نہیں ہیں ‘‘ ۔ شمالی کوریا کے تازہ ترین بیلسٹک مزائیل حملے کے موقع پر جاپان کے لاکھوں عوام خطرہ سے چوکس کرنے والے ٹیکسٹ میسیج اور ہنگامی سائیرن کی گونج میں حالت نیند سے بیدار ہوئے ۔ بالخصوص جاپانی علاقہ ہوکائیڈر کے جنوبی آخر میں واقع کیپ ایریمو میں لوڈڈ اسپیکروں سے اعلان کیا جارہا تھا کہ ’’مزائیل داغا گیا ہے ! مزائیل داغا گیا ہے ! ایسا نظر آتا ہے کہ شمالی کوریا سے مزائیل چھوڑا گیا ہے ‘‘ ۔ جاپانی ٹیلی ویژن پر صبح کے اکثر پروگرام روک دیئے گئے اور وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو عمارتوں یا تہہ خانوں میں پناہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT