Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کشیدگی:امریکہ و جنوبی کوریا کی مہم

شمالی کوریا کشیدگی:امریکہ و جنوبی کوریا کی مہم

سیول، 21اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی پابندی کے باوجود شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے میزائل تجربے کی وجہ سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جنوبی کوریا اور امریکہ نے آج یہاں مشترکہ فوجی مہم کا آغاز کیا۔جنوبی کوریا کے صدر مون جاڈ ان نے کہا کہ ایلچی فریڈم گارجین نامی یہ مہم پوری طرح دفاعی ہے ۔ اس کا مقصد کوریائی جزیزے میں کشیدگی پھیلانا نہیں ہے ۔مسٹر مون نے اپنے کابینی وزیر سے کہا دفاع کی یہ مہم ہر سال چلائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو امن قائم کرنے کی ہماری کوششوں اور ماحول کو اور خراب کرنے کی کسی بھی کوشش میں شامل نہیں ہونا چاہئے ۔امریکہ۔ جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مہم 31 اگست تک چلے گی۔ اس کے تحت نیوکلیئر میزائل سے لیس شمالی کوریا کے خلاف کمپیوٹر سے بنے ڈیزائن کی مدد سے جنگ کی حکمت عملی بنانے کی تربیت بھی جوانوں اور افسران کو دی جائے گی۔امریکہ نے بھی اس مہم کو دفاعی رجحان کا بتایا ہے جبکہ شمالی کوریا نے اسے مسترد کرتے ہوئے دوغلے پن سے تعبیرکیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT