Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کشیدگی پر مائیک پنس ۔ شینزوابے ملاقات

شمالی کوریا کشیدگی پر مائیک پنس ۔ شینزوابے ملاقات

ٹوکیو۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نائب صدر مائیک پنس نے آج جاپان کی سلامتی کے لئے امریکہ کے وعدہ کا اعادہ کیا کیونکہ شمالی کوریا نے اپنے ہتھیاروں کے پروگرام کو توسیع دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اس بات پر اٹل ہے کہ اب وہ ہر ہفتہ ایک میزائل لانچ کرے گا۔ شمالی کوریا بالسٹک میزائل بنانے کی تیاری میں ہے جو امریکہ کو نشانہ بناسکے اور اس لئے اس نے اتوار کے روز بین الاقوامی دباؤ کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایک میزائل ٹسٹ کیا تھا جو لانچنگ کے فوری بعد ناکام ہوگیا۔ دوسری طرف یہ اندیشے بھی پائے جاتے ہیں کہ شمالی کوریا اپنا چھٹواں ٹسٹ بھی بہت جلد کرسکتا ہے، نائب وزیر خارجہ ہان ۔ سانگ ریول نے کہا کہ ان کے پروگرام میں ہر گذرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوگا کیونکہ اب ہفتہ واری، ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر نئے نئے میزائل ٹسٹ کئے جائیں گے۔ ہان سے بی بی سی کو ایک انٹرویو لیتے ہوئے یہ بات کہی اور یہ انتباہ بھی دیا کہ اگر امریکہ نے اس کے (شمالی کوریا) میزائل پروگرام پر کوئی چوں چراکی تو سمجھ لیجئے کہ جنگ چھڑ چکی۔ وزیراعظم جاپان شینزو ابے کے ساتھ بات چیت کے لئے مائیک پنس ٹوکیو پہنچے ہیں جہاں انہوں نے دونوں ممالک کی سیکیورٹی تعلقات کی ستائش کی۔ انہوں نے مسٹر ابے سے کہا کہ امریکہ اور جاپان کا اتحاد شمال مشرقی ایشیا میں امن اور سلامتی کا نقیب ہے۔ انہوں نے شمالی کوریا کشیدگی کے پرامن چل پر زور دیا تاہم شمالی کوریا کے خلاف سخت کارروائی کے امکانات کو بھی مسترد نہیں کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT