Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کو اشتعال انگیزی سے گریز کرنے جاپان کا مشورہ

شمالی کوریا کو اشتعال انگیزی سے گریز کرنے جاپان کا مشورہ

ٹوکیو، 17اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیر اعظم شینزوابے نے آج شمالی کوریا سے اکسانے والی سرگرمی سے بچنے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے اور نیوکلیئر میزائل ترقیاتی پروگرام کو چھوڑنے کی اپیل کی۔مسٹر ابے نے پارلیمنٹ میں کہا کہ وہ شمالی کوریا کے مسئلے پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اس ماہ ھونے والی میٹنگ میں بات چیت کریں گے ۔اس سے پہلے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر نے اتوار کو کہا تھا کہ امریکہ اپنے اتحادی اتحاد اور چین کے ساتھ مل کر شمالی کوریا کے نئے ٹیسٹ کے بعد بہت سے متبادل پر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔واضح رہیکہ شمالی کوریا نے کل میزائل ٹیسٹ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن یہ ٹیسٹ ناکام ہو گیا تھا۔ جس کے بعد امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ وہیں ٹیسٹ کے ایک دن پہلے چین نے کہا تھا کہ اسے اندیشہ ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کبھی بھی جنگ چھڑ سکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT