Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کی نیوکلیئر صلاحیت امریکہ کیلئے بڑا خطرہ:کارٹر

شمالی کوریا کی نیوکلیئر صلاحیت امریکہ کیلئے بڑا خطرہ:کارٹر

واشنگٹن، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر نے شمالی کوریا کی ایٹمی ہتھیار کی صلاحیت اور اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو امریکہ کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے ۔مسٹر کارٹر نے این بی سی ٹی وی چینل پر ‘میٹ دی پریس’پروگرام میں یہ بات کہی۔مسٹر کارٹر نے کہا کہ امریکہ اپنے علاقے میں آ نے والے کسی بھی شمالی کوریا کے میزائل کو تباہ کرنے کے قابل ہے ۔ مسٹر کارٹر نے کہا کہ ہم اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے علاقوں کی طرف آنے والی کسی بھی شمالی کوریا کے میزائل کو تباہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT