Monday , October 23 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ

امریکی انتباہ نظرانداز ‘جنوبی کوریا اور امریکہ کی جانب سے وسط مدتی میزائل داغنے کی توثیق

سیول / ریاض ۔ 21مئی ( سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا ن آج بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا جو 500کلومیٹر کا فاصلہ طئے کرسکتا ہے ۔ قبل ازیں صرف ایک ہفتہ قبل بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا جس کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی تھی اور اقوام متحدہ کی سخت تحدیدات کا انتباہ دیا گیا تھا ۔ جنوبی کوریا کے نئے صدر مون ۔جی۔ اِن نے قومی سلامتی کونسل کا تازہ ترین تجربہ کے بعد ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا ۔ خبررساں ادارہ ’’ یوہاک‘‘ کی اطلاع کے بموجب جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ ابھی اس بات کی شناخت نہیں ہوسکی کہ داغے ہوئے میزائل کی نوعیت کیا تھی ۔ یہ میزائل صوبہ جنوبی پیونگان کے علاقہ پکچنگ سے داغا گیاتھا اور اس نے 500کلومیٹر کا فاصلہ طئے کیا ۔ جنوبی کوریا کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری فوج مزید اشتعال انگیزی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جس کا اندیشہ شمالی کوریا کی فوج سے ہے اور پوری چوکسی اختیار کرلی گئی ہے ۔ وسط مدتی میزائل 14مئی کو داغا گیا تھا جس نے 700 کلومیٹر کا فیصلہ طئے کیا تھا ۔ یہ تجربہ شمالی کوریا کا بین البراعظمی میزائل تجربہ تھا ۔ شمالی کوریا کے بموجب اس میزائل میں نیوکلئیر وار ہیڈ منتقل کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہے ۔ ریاض سے موصولہ اطلاع کے بموجب وائیٹ ہاؤز کے ایک عہدیدار نے آج توثیق کی کہ شمالی کوریا نے ایک وسط مدتی بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ حالانکہ امریکہ کی جانب سے اس کے میزائل تجربات کی صورت میں سخت تحدیدات کا انتباہ دیا گیا تھا ۔ عہدیدار نے سعودی عرب سے بیان جاری کرتے ہوئے جہاں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورہ کیلئے موجود ہیں کہا کہ ہم واقف ہیں کہ شمالی کوریا نے وسط مسافتی بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ اس میزائل کا گذشتہ فبروری میں تجربہ کیا گیا تھا ‘ اس وقت اس کا دائرہ کار کم تھا ۔ شمالی کوریا کی جانب سے حال ہی میں تین میزائل تجربے کئے گئے ہیں ۔ جنوبی کوریا کے عہدیدار قبل ازیں اس تجربہ کی اطلاع دے چکے ہیں ۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ وہ ابھی میزائل کی نوعیت سے واقفیت حاصل نہیں کرسکے ۔ تازہ ترین تجربہ کرنے سے صرف ایک ماہ قبل شمالی کوریا نے ایک میزائل تجربہ کیا تھا جس کی بین الاقوامی سطح پر مزمت کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT