Thursday , April 27 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کے خلاف سخت کارروائی کا ٹرمپ کا اشارہ

شمالی کوریا کے خلاف سخت کارروائی کا ٹرمپ کا اشارہ

واشنگٹن، 14فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کل کہا کہ امریکہ شمالی کوریا سے سختی کے ساتھ پیش آئے گا۔شمالی کوریا نے دعوی کیا تھا کہ اس نے اتوار کو درمیانہ درجہ کے طویل فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔اس پر مسٹر ٹرمپ نے سخت لہجے میں کہا کہ یقینا شمالی کوریا کی خواہشات مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں جوبڑی پریشانی کا سبب بن رہا ہے لیکن ہم اس سے سختی سے نمٹیں گے ۔مسٹر ٹرمپ وہائٹ ہاؤس میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹریڈیو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے اگرچہ یہ واضح نہیں کیا کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف کیا کارروائی کریں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT