Friday , July 28 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: ٹرمپ

شمالی کوریا کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: ٹرمپ

وارسا، 7جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جانب سے پیدا شدہ خطرے سے سختی سے نمٹنے کا اعلان کرتے ہوئے دنیا کے دیگر ممالک سے بھی اس کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی۔ مسٹر ٹرمپ نے کل یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ شمالی کوریا کے معاملے میں کئی سنگین باتیں سامنے آئی ہیں جن پر امریکہ غور کر رہا ہے لیکن اس سلسلے میں کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے ۔اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے بھی حال ہی میں شمالی کوریا کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کی بات کہی ہے ۔

 

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT